• news

قصور: سپیشل مجسٹریٹ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی‘ ہزاروں روپے جرمانہ‘5دکانیں سیل

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ عامر گجر نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے 43 ہزار سے زائد جرمانہ‘ 5 دکانوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر گجر نے اگست 2023 کے دوران عام مارکیٹوں میں کل 698 مختلف کریانہ سٹوروں، سبزی و پھل اور گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کی۔ متعدد دکانوں پر ناجائز منافع خوری پر کارروائی کرتے 43ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 5دکانوں کو سیل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن