6 مسلح افراد گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑی سے ساڑھے 16 لاکھ روپے کے بسکٹ لوٹ لئے
لاہور(نامہ نگار)فیصل آباد کے رہائشی ایک ٹرانسپورٹ گڈز کمپنی کے ڈرائیور ظفر اقبال نے تھانہ سٹی مرید کے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لاہور سے ساڑھے 16 لاکھ روپے کے مختلف اقسام کے بسکٹ گاڑی میں لوڈ کر کے گوجرانوالہ سپلائی کیلئے لے جارہا تھا کہ مریدکے میں 6 مسلح افرادنے اسے روک لیااور گاڑی روکتے ہی اس کا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا۔ بعد ازاں مسلح افراد اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر موجود ایک وئیر ہاوس میں لے گئے ۔ملزمان اس کی ویڈیوز بناتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں