• news

ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزم گرفتار 18لاکھ کی نقدی،مسروقہ مال،اسلحہ برآمد

لاہور(نامہ نگار)شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ذوالقرنین اور عبد الوہاب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہراہوں اور گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کوواردات کا نشانہ بناتے تھے۔جبکہ وحدت کالونی پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی،اسکے ساتھی ندیم، علی اورناصر کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوامال برآمد کرلیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن