• news

آسیان میں تجارت کے وسیع مواقع موجود‘معیاربہتر بنانا ہوگا:گورنر پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آسیان میں تجارت و سیاحت کے مواقع پر اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن، صدر لاہور چیمبر کاشف انور‘ ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان ،انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمان ٹوگیو ،سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے خطاب کیا ‘ سٹینڈنگ کمیٹی آسیان کے کنوینر راجا حسن اختر ‘ رکن ایگزیکٹو کمیٹی فریحہ یونس بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے  کہا آسیان میں تاجروں کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ہمیں اپنی غیر استعمال شدہ برآمدی اور آسیان کی درآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ حلال مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے حلال معیارات کو بہتر کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا پاکستان میں سیاحت کے   انفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر کا ریسرچ ڈیپارٹمنٹ سفارتخانوں کیساتھ ملکر تحقیق کرے ۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا یہ کانفرنس پاکستان اور آسیان کے رکن ممالک کے نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی۔ لاہور چیمبر برآمد کنندگان کو سہولیات فراہمی کیلئے  پیش پیش رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن