ڈپٹی کمشنرکا دورہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی ، حاضری کی چیکنگ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی کااچانک دورہ کیا، دورہ کے موقع پر انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیااس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتظامی امور سمیت ادویات کے سٹاک بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر کا اظہارِ اطمینان،ڈپٹی کمشنر نے اپنے اچانک دورہ کے دوران سر جیکل وارڈ‘ میڈیکل /ایمر جینسی وارڈ، سرجیکل وارڈز‘ فارمیسی سمیت ہسپتال کے دیگر اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وعملہ کو کہا کہ وہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے، وقت کی پابندی کرنے اور دوران ڈیوٹی ذمہ داری ایمانداری سے بھی سرانجام دیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا ماڈل اسکولز کے حوالیسے گورنمنٹ ہائی سکول کامونکی فار گرلز/بوائز کااچانک دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے تعلیمی سہولیات اور نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کیا۔