• news

گوجرانوالہ: وکلا کی ڈیویلپمنٹ اور ویلفیئر کے لیے کمیٹیاں تشکیل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانولہ سیکریڑی بار گوجرانولہ حافظ وزیر علی ملک نے نوجوان وکلا کی ڈیویلپمنٹ اور ویلفیئر کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جو کہ نوجوان وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے مشعلِ راہ بن کر وکلا اتحاد کو یقینی بنائیں اور خدمات انجام دیں۔ ڈیویلپمنٹ کی کمیٹیاں کے چیئرمین عادل بٹ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین عدنان الطاف چیمہ ایڈووکیٹ، فوکل پر سن محمد علی عمران ایڈووکیٹ،ممبران میں ملک عامر علی، حماد خالد ورئچ،ذولقرنین مغل، حافظہ خد یجہ الکبری، شرجیل مغل، عامر نصیر،عمراشرف سند ھو، محمد سفیان ایڈووکیٹس ہیں اوروکلا ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین غلام مجتبی ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین سید حافظ محسن منیر ایڈووکیٹ،ممبران میں محمد علی عمران،حافظ عزم جبار کمبوہ،فہدالزمان مہر، حافظہ سعدیہ اکرم، چوہدری اسد اللہ پرویز، ارسلان خالد بٹ، رانا سیف الرحمن، قطب فرید چشتی ایڈووکیٹس ہیں چیئرمین YLD عادل بٹ نے بتایا کہ کمیٹیز کا مقصد نوجوانوں وکلا کی اصلاح ہے، گوجرانولہ بار میں جوڈیشل اکیڈمی کا منظم انتظام اور ینگ لائیرز کے لیے paid internship مہیا کرنا کمیٹیز کا ایجنڈا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن