• news

گوجرانوالہ:وائس آف پنجاب کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے انٹر کالجیٹ مقابلے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وائس آف پنجاب کی جانب سے چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے انٹر کالجیٹ کمپٹیشن منعقد کروایا گیاجس میں گوجرانوالہ کے پانچ نمایاں گورنمنٹ کالجز نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی عطا فرید تھے جنہوں نے خصوصی طور پر ٹیم وائس آف پنجاب کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی ،تقریب کو مزید باوقار بنانے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز مس اندلیب اخلاق اور مقابلے میں شریک کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی جن میں مسز سروت سہیل پرنسپل گورنمنٹ کالج فار وومن طارق آباد،مسز عالیہ سردار پرنسپل گورنمنٹ کالج فار وومن کالج روڈ،ڈاکٹر کوثر خالد پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن سیٹلائٹ ٹاؤن اور ڈاکٹر لبنی اخلاق پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ میاں رحمت علی کالج شامل تھیں، انٹر کالجیٹ کمپٹیشن میں ڈاکٹر واجد علی قادری فیکلٹی ممبر گفٹ یونیورسٹی اور سر عثمان علی،پرنسپل ریڈر کالج نے ججز کے فرائض سرانجام دئیے اور ڈاکٹر واجد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن