محکمہ اوقاف مذہبی امور کمیٹی دربار پیر بہار شاہ کے چیئرمین میاں حیدر علی کی زیر صدارت اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ اوقاف مذہبی امور کمیٹی دربار پیر بہار شاہ کے چیئرمین میاں حیدر علی بوٹا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجر اقبال چغتائی، نگران دربار کمیٹی ملک اصغر اعوان سمیت ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں دربار حضرت پیر بہار شاہؒ میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیاکہ دربار کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے اور جلد تمام امور نمٹا دیئے جائیں گے۔