سالانہ ختم پاک کی تقریب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عقائد کی درستگی اور اعمال کی پاکیزگی کے ذریعے رحمت خداوندی کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ٹان مسجد سرکار مدینہ میں حاجی محمد ریاض جنڈا مرحوم کے سالانہ ختم پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری محمد طیب رشید صدیقی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف، قاری محمد احمد رضا جماعتی،محمد سفیان ریاض،محمد ذیشان ریاض،محمد عثمان ریاض، عبدالرحمان ریاض،علامہ عارف جاوید، علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔