ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کونوٹس جاری کر دئیے :عاطف اسلام
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عاطف اسلام نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو کیخلاف کارروائی کیلئے انہیں نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اگر انہوں نے مقررہ تاریخ تک آلودگی کے خاتمہ اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ کروایا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائیگی۔