• news

مہنگائی کیخلاف ہڑتال پر کہیں، سوال: وقت آنے پر ضرور بتائونگا: نواز شریف

لندن ( نوائے وقت رپورٹ) لندن میں سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف سے صحافی نے مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر ہونے والی ہڑتال سے متعلق سوال پوچھ لیا۔صحافی نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ پیٹرول اور مہنگائی پر پاکستان میں تاجروں نے ہڑتال کی ہے، اس پر آپ کچھ کہیں گے؟سابق وزیراعظم نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ضرور بتائوں گا، مناسب وقت پر۔

ای پیپر-دی نیشن