• news

مرتضیٰ سولنگی سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی۔ باہمی تعلقات اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاحت کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون وقت کی ضرورت ہے، ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، ایران کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر فلم تیاری کی جائے گی۔ کہا پرامن انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن