تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس آج، فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس آج وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں ہوگی۔ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کانفرنس مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، نائب امیر مرکزیہ مولانا خواجہ عزیز احمد کی زیرصدارت، مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیرنگرانی اور مجلس لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن کی سرپرستی میں ہوگی۔ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر، قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماشاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب نعیمی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، ناظم تبلیغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، خواجہ مدثر محمود، جامعہ اشرفیہ کے حافظ اسد عبید، مولانا قاری ارشد عبید، سید سلمان گیلانی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا حافظ محمد اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر سمیت شیوخ حدیث، نامور علمائ، مذہبی و سیاسی قائدین، تاجر، صحافی اور قانون دان شرکت وخطاب کریں گے۔