• news

سی بی اے کے زیر اہتمام لیسکو افسران پر تشدد کیخلاف مظاہرہ

 لاہور( نیوز رپورٹر)گزشتہ روز محکمہ بجلی کے سینکڑوں انجینئروں اور کارکنوں نے الیکٹریسٹی انجینئرنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکڑک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام بجلی چوری روکنے کی وجہ سے عامر نواز ایکسین اور صلاح الدین ایس ڈی او شالیمار سب ڈویژن کو غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے شدید زخمی کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیاا ور حکومت سے مْطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائے یاد رہے اس سے قبل حمزہ ٹاؤن سب ڈویڑن لاہور میں بجلی چوری روکنے پر کاشف لائن سپرنٹنڈنٹ  اور محمد خان لائن مین کو شدید زخمی کیا گیا۔کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد جنرل سیکرٹری  یونین ہذا اوراورمحمد فیاض جنرل سیکرٹری انجینئرنگ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی چوری روکنے کے لئے بجلی چوروں کے لئے ماضی کی طرح محکمہ میں خصوصی کورٹ قائم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن