دین سے دوری پرپاکستانی پریشانیوں کا شکار ہیں:پروفیسر مولانا محمد یوسف خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں ممتاز اصلاحی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت ’’ہفتہ واراصلاحی تقریب‘‘ منعقد ہوئی جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث اور ملک کے نامور عالم دین پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا والدین اساتذہ اور علماء کرام کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج ہم قرآن اوردین سے دوری کے سبب مصائب و مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیںملک بھر میں جامعہ رقیہ للبنات اور ’’الکہف ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘‘ کی دینی،رفاہی وعلمی خدمات اورجاری منصوبہ جات اورکاموں سے آگاہ کیا۔