• news

ججز کے وفد کا دورہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

 لاہور ( نیوز رپورٹر )پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں  تعینات 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ دورے کا مقصد یونیورسٹی اور شعبہ فرانزک میڈیسن میں پوسٹ مارٹم، میڈیکولیگل رپورٹس اور دیگر معاملات بارے میں آگاہی تھا۔ گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک منصور احمد خان نے کی جبکہ سربراہ شعبہ طب شرعی ڈاکٹر فریحہ طارق  نے کورس کے شرکاء  کو بعداز مرگ معائنہ، میڈیکولیگل اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔شرکاء  کو متعدد پوسٹ مارٹم دکھائے گئے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری کے متعلق تفصیلات سے آگاہی دی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے یونیورسٹی کی 163 سالہ شاندار طبی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن