سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے وفاقی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کیلئے فارموں کااجراء کردیا
لاہور( لیڈی رپورٹر )سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف برائے سال 2023-24ء کیلئے فارموں کا اجراء کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ویلفیئر آفیسر انچارج میڈم ثوبیہ عامر کے مطابق ریٹائرڈ، مرحوم اور حاضر سروسز ملازمین کے زیر تعلیم بچے یہ فارم دفتر سٹاف ویلفیئر واقع اے جی آفس کمپاؤنڈ سے حاصل کر سکتے ہیں۔