محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ لاہور بار ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نامور قانون دان و سابق کواڑڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کو لاہور بار ایسوسی ایشن کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا اور بار کی طرف سے میڈیا سے گفتگو سوشل میڈیا پوسٹ کا اختیار دے دیا گیا۔محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان وکلا کو مایوس نہیں ہونا چاہئے آگے برھنا چاہیے محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں صدر بار رانا انتظارحسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔