شیخوپورہ: سکول،کالجز اور یونین کونسل کی سطح پر فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا آغاز
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی سربراہی میں سکول،کالجز اور یونین کونسل کی سطح پر فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا جس کا مقصد فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی معاشرے میں کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں، کالجوں میں فرسٹ ایڈ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔