• news

ننکانہ : زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب بچیکی روڈ پر واقع چک نمبر 641 گائوں میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں 19 سالہ عمیر اور 43 سالہ راشد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن