سٹاک مارکیٹ میں مندا‘سرمایہ کاروں کے 38ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے بعد منگل کو کاروبار حصص دوبارہ مندی کی لپیٹ میں آگیااور کے ایس ای100انڈیکس 215پوائنٹس گر گیا۔کاروباری مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں 38ارب روپے کی کمی واقع ہوئی حصص کی کاروباری مالیت اور حجم بھی پیر کے مقابلے میں گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزپیر کو ہونے والی ریکوری کے باوجود منگل کوشیئرز کے کاروبار میں معمولی مندی رہی۔