پاکستان ‘جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے عشائیہ۔تقریب میں کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔ مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے متاثراس موقع پر کلچرل میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، اولمپین اصلاح الدین، سندھ کے ہوم منسٹر بریگیڈئر ریٹائر حارث نواز، ترکیہ کے قونصل جنرل کی بھی شرکت۔