ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کرونا کے 95 کیس رپورٹ، ایک مریض جاں بحق
اسلام آباد(اے پی پی)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کے 95کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں28 اگست سے3 ستمبر کے دوران کرونا وائرس کے8ہزار285ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے95ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.15فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے ۔مزید برآں اس عرصہ کے دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔