بھارتی ریاست اڑیسہ میں 61 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کاریکارڈ
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست اڑیسہ میں مختلف مقامات پر2گھنٹوں کے دوران 61 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گرنے سے12 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ شام 5بجے تک بادلوں میں 36ہزار597 بار بجلی چمکی جبکہ بادل سے زمین پر 25ہزار753 مرتبہ بجلی گری، جس سے 8 مویشی بھی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔