• news

انتخابات تک خیبرپی کے سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ ) پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا  ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سے حکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپی کے  میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپی کے سے صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔پرویز خٹک نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن