• news

شیخوپورہ میں انجمن تاجران بیوٹی پارلرز کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائوسنگ کالونی کے مین گیٹ پر بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر صبیحہ منظور، جنرل سیکرٹری کرن اصغر، میڈم بشریٰ بخاری، میڈم زرتاج زری، چیئرپرسن زیب النسائ، میڈم ذریت بتول، میڈم گل خان، میڈم لیلیٰ عظمی، میڈم انیلا،  فنانس سیکرٹری میڈم لبنٰی، سٹیج سیکرٹری صائمہ مرتضیٰ، میڈم عالیہ رشید ، آسیہ، آمنہ بتول،  صغریٰ خان، نازیہ عامر، طاہرہ صدیق،  میڈم روزی،  مریم، شکیلہ، شہلا مان، میڈم زبیدہ، میڈم نسیم، بسمہ، روبینہ کوثر، ثمینہ، طاہرہ نسیم، نائلہ، عاصمہ، رابش نورین، رابعہ، حمیرا، فاطمہ گیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ صبیحہ منظور، کرن اصغر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناقابل برداشت اضافہ عوام کو زندہ در گور کرنے کے مترادف ہے۔ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجود، بھاری بھر کم بلوں، بے جا ٹیکسز نے عوام کی چیخیں ہی نکال کر رکھ دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن