مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی؟۔ درخواست گزار کے کونسل نے کہاکہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف بیرون ملک گئے اور پھر واپس نہیں آئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پرویز مشرف والا معاملہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ درخواست گزار نے کہاکہ پرویز مشرف کیس اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔