• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، ایک اور نوجوان شہید

واشنگٹن ، سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے نصف درجن سے زیادہ علا قوں  میںمسلسل تیسرے دن بھی  فوج کے محاصرے اور تلاشی کی کارروا جاری رہی۔ بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی کارروائی کے دوران ضلع کشتواڑ کے علاقے پری باغ میں خانہ بدوشوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا اور ان کی خوراک ، کمبل اور دیگر اشیا اپنے قبضے میں لے لیں۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، اسلام آباد، پونچھ، راجوری، بانہال، سانبہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔دریں اثنا  بھارتی پولیس نے سرینگرشہر کے علاقے نٹی پورہ میں گھر پر چھاپے کے دوران ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس  نے 1965ء کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ شمیر کی تحریک درحقیقت تحریک پاکستان کا تسلسل ہے کیونکہ پاکستان تب ہی مکمل ہوگا جب پورا جموں و کشمیر اس کا حصہ بنے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما وجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن محترمہ فریدہ بہن جی نے یوم دفاع پاکستان پر1965 ء کی جنگ کے دوران مادروطن کادفاع کے لئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے کے عظیم ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔در حقیقت 6ستمبر پاکستان کی قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب  پاکستان کی بہادر قوم اور پاک فوج نے اس موقع پر قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔دوسری جانب ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ  شکاگو میں کشمیری نڑاد امریکی رہنماوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن