قادیانی ملکی سلامتی کیلئے ناسور ‘ بڑا فتنہ ہیں: ہشام الہٰی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ قادیانی ملکی سلامتی کیلئے ناسور ہیں اور بہت بڑا فتنہ ہیں یہ پاکستان کی اندرونی سازشوں میں ملوث ہیں اور مسلمانوں کا لبادہ اْوڑھ کر لوگوں کو گمراہ اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔گذشتہ روز ختم نبوت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ختم نبوت کے مجاہد علمائے اہلحدیث علامہ محمد حسین بٹالوی ،علامہ بشیر احمد سہسوانی، علامہ عبد الحق غزنوی ودیگر نے قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔