تما م سیاسی جماعتیں مہنگائی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں:خورشید احمد
لاہور(نیوز رپورٹر)مْلک کے محنت کشوں نے یوم دفاع کے موقع پر 6ستمبر1965 کی جنگ کے شہیدوں کی قومی دفاع میں اپنی جانوں کو قربان کرنے پر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی قبر پر پھولوں کو نذارنہ پیش کیا اور اْن شہیدوں کی مغفرت کے لئے دْعا کی اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد اور اْن کے ساتھیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وطن عزیز قومی اتحاد و قائم کرتے ہوئے ملک میں غربت جہالت بے روز گاری اور کمر توڑ مہنگائی جلد از جلد دور کرانے کی جدو جہد کامیاب کریں اور قومی اتحاد اور اقتصادی، سماجی، جمہوری ترقی سے قوم خود کفیل کریں۔ اور وطن عزیز کے دشمنوں کی کوشش ناکام کریں۔ شہید وں کی قربانیوں پر ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کی مثالی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونیینز کے عہدیداروں نے یوم دفاع کے شہیدوں کیلئے باٹا پور اور برکی میں خصوصی دعا کی۔