کرپشن الزامات پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے 44ملازمین برطرف
لاہور( نیوز رپورٹر ) وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے 44ملازمین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے گئے ملازمین پر کرپشن اور نا اہلی کے الزامات تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ان تمام ملازمین کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جن ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے ان میں 13گینگ مین، 6 کلرک اور 17نائب قاصد شامل ہیں۔ اس کے علاؤہ عہدوں سے ہٹائے گئے ملازمین میں 8 بیلدار، ہیلپر اور ٹریسر بھی شامل ہیں۔ ان تمام ملازمین کا تعلق میونسپل کارپوریشن کے پلاننگ ونگ سے تھا جو غیر قانونی تعمیرات میں کرپٹ مافیا کو معاونت فراہم کر رہے تھے۔ عامر میر کی جانب سے محکمے میں موجود دیگر کرپٹ ملازمین کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات میں کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کیا۔