• news

6ستمبر وطن عزیز سے تجدید عہد وفا کا دن ، ضیاء الدین انصاری

لاہور ( خصوصی نا مہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 6ستمبر وطن عزیز سے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔پوری قوم  قائد اعظم محمد جناح  اور علامہ محمد ڈاکٹر اقبال کے اسلامی جمہوری پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کا  عہد کرے۔ 1947 سے لیکر آج تک  ملک و قوم کی بقاء کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں۔ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں۔ ملکی معیشت اورسیاسی بے چینی کاواحد حل پر امن اور بروقت انتخابات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن