اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام 48 طلبہ کو تعلیمی اخراجات کی منظوری
لاہور (کلچرل رپورٹر)سماجی بہبود کی تنظیم 'اللہ والے ٹرسٹ' (اے ڈبلیو ٹی) اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے درمیان 6 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔یاداشت کے معاہدے کا مقصد لاہور کے 6تعلیمی اداروں جن میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب ڈینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علامہ اقبال میڈیکل کالج شامل ہیں میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ڈاکٹر خالد منظور بٹ اور اللہ والے ٹرسٹ کی ٹیم نے گزشتہ روز علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 50 مستحق طلباء کے انٹرویوز کیے اور 48 کیسز کی منظوری دی گئی۔