• news

پاکستان امن کا علمبردار ،اسے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے: مخدوم احمد محمود

لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن ہماری پاک فوج کے افسران، سپاہیوں، بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیور پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ وطن کا دفاع کر کے دنیا پرثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء  کے عوام کی اقتصادی بہبود اورخوشحالی کیلئے ہے.ہمیں امن کی خاطر اورآئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ئے ہر وقت تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن