• news

ڈینگی ٹریکنگ سسٹم 2 ہزار سے زیادہ ہیلتھ کیئر سہولیات میں کام کر رہا ہے:عاصم افتخار

 لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب آ ئی ٹی بورڈ کے ڈینگی کی وباء کو روکنے اور کنٹرول کرنے کیلئے وضع کردہ رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے 76 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے اب تک 60 کروڑ سے زائد سرگرمیوں کو اینٹی ڈینگی ایپ کی مدد سے رجسٹر کیا جا چکا ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی نگرانی اور تدارک میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ایپلی کیشن ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے میں 70 محکموں کی مدد کر رہی ہے۔ ڈینگی ٹریکنگ سسٹم 2 ہزار سے زیادہ ہیلتھ کیئر سہولیات میں کام کر رہا ہے ور ڈینگی کے 66 ہزار مریضوں کو رجسٹر کر چکا ہے۔ صارفین اور محکموں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی صورتحال کو رپورٹس اور ڈیش بورڈ کی شکل میں سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن