• news

بابر صاحب دین کا صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش ٹاؤن کا دورہ

لاہور(خبرنگار)داتا علی ہجویری(رح) کے 980ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سالانہ عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے داتا گنج بخش ٹاؤن کا دورہ کیا۔داتا دربار سے ملحقہ بازاروں، گلیوں میں بھی صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔صفائی کے بہترین انتظامات پر ٹاؤن مینجر محمد عباس اور سینٹری ورکرز کو شاباش دی۔ بابر صاحب دین کی ہدایت پر داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، بازاروں اور دربار جانے والے راستوں پر عرقِ گلاب اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔عرس تقریبات میں زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر دربار کے گرد 20 اضافی کنٹینرز ر بھی رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن