جذبہ 6 ستمبر 1965ء ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے:رانا تنویر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ جذبہ 6 ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ اور تابندہ ہے اور میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کی بدولت ہم بہت سے امتحانوں میں سرخرو ہوئے ہیں ہماری فوج کی پیشہ ورانہ مہارت جنگی تیاری اور سب سے بڑھ کر جذبہ ایمانی نے آج پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایا، یوم دفاع کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری فوج سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندرونی استحکام اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔