ہم زندہ قوم ‘ شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والے نہیں: اکرم آرائیں
واربرٹن (نامہ نگار) ہم زندہ قوم ہیں شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والے نہیں، پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا ،چھ ستمبر کو وطن کے رکھوالوں نے جان کی قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کی اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنماء حاجی محمد اکرم آرائیں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا۔