• news

اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا : احسان علی سمراء

جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری احسان علی سمراء نے کہا کہ ا پریل 2022 میں پاکستان کی معیشت تیزی کے ساتھ لڑکھ رہی تھی اتحادی حکومت نے 16 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ کر گئی تھی ملکی مفاد میں اتحادی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کو قبول کیا تو پی ٹی آئی نے ملک میں بے یقینی پیدا کرکے حالات کو مزید ابتر بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جس کے باوجود اتحادی حکومت نے سولہ ماہ میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن