چند عناصر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں:شیر محمد علی انصاری
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)6۔ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اس روز پاک مسلح افواج نے جرات اور بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی اور اپنے ازلی دشمن بھارت کے پاکستان کو فتح کرنے کے تمام ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا اور اسے ایسا دندان شکن جواب دیا جس کی عالمی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج ہماری پاک مسلح فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، جن کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے،مشکل گھڑی میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔