پاکستانی بائولنگ کا مقابلہ نہیں کر پائے‘بنگلہ دیشی کوچ کا اعتراف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیشی کوچ نک پوتھاس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی بائولنگ کا مقابلہ نہیں کرپائے، پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بائولنگ اٹیک ہے۔لاہور میں سپر فور مرحلے کے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ نک پوتھاس نے کہا کہ پاکستانی بائولنگ کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس بہترین فاسٹ بائولنگ اٹیک موجود ہے۔ پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور نمبر ون ٹیم کی طرح ہی کھیل رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ری بلڈنگ کے عمل میں ہے۔ افغانستان کی بائولنگ کیخلاف حکمت عملی کیساتھ میدان میں آئے تھے، افغان سپنرزکا اچھا مقابلہ کیا مگر گرین شرٹس کی بائولنگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ موسم کی صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔