صدر مملکت عارف علوی کی قذافی سٹیڈیم آمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے۔صدر مملکت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے موقع پر سٹیڈیم آئے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے ساتھ میچ دیکھا۔اس موقع پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر روح العالم بھی موجود تھے۔