میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کا لائٹ ٹاور بند
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور کا لائٹ ٹاور کام کرنا چھوڑ گیا جس کی بندش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ ٹاور بند ہوا،کھیل رکنے کے باعث پلیئرز فیلڈ سے چلئے گئے ہیں۔ٹاور کو ٹھیک کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا ۔