ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے 7 ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2023-24 میں ہونیوالے سات ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ڈیپارٹمنٹس ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔2023-24کے سیزن کا آغاز قائداعظم ٹرافی سے ہوگا جو10 ستمبر کو شروع ہوگی ۔نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ حنیف محمد ٹرافی بھی 10 ستمبر سے شروع ہوگا ۔دو ون ڈے ٹورنامنٹس پاکستان کپ اور حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہونگے۔ حنیف محمد کپ یکم نومبر سے شروع ہوگا ۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کراچی میں 24 نومبر سے 10دسمبر تک کھیلا جائیگا۔دو انڈر 19 ٹورنامنٹ - نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) اور نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ) 15 ستمبر سے 13 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 26 اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔