• news

پاکستان آلو کے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے:معظم گھر

 لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان آلو کے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور یہ اپنے گھریلو استعمال کے لیے خود کفیل ہے۔اس امر کا اظہار   پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے صدرمعظم گھرکی نے گزشتہ روز  PCJCCI سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ گزشتہ سال سیلاب نے پاکستان میں کئی قسم کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ آلو کی پیداوار مالی سال 21 میں 5.873 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 7.937 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ 35 فیصد زیادہ ہے کیونکہ سیلاب پنجاب میں نہیں آیا جو کہ آلو کی پیداوار کا مرکز ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن