• news

پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں‘ مل کر آگے بڑھنا ہے: راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پاکستان سویٹ ہوم کے زیرانتظام سوہاوہ کیڈٹ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان نے بے سہارا انسانیت کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا ہوا۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں‘ اس سے وہی کام لیتے ہیں۔ آج ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت ہائبرڈ وار سے گزر رہا ہے۔ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں۔ مشکل وقت  میں صبر اور تحمل سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔ جو لوگ بے سہارا اور یتیم بچوں کی پرورش کرتے ہیں‘ وہ عظیم مقصد کے حصول میں کامیاب ہوتے ہیں۔ بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی کی کیڈٹ کالج سوہاوہ کیلئے زمین وقف کروا لی‘ شخصیت کے ڈیرے پر تشریف لائے۔ راجہ علی اکبر نے عظیم مقصد کیلئے اپنی زمین وقف کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن