• news

اوباشوں کی 2 خواتین‘ 2 لڑکوں سے زیادتی

کامونکی‘ فیصل آباد‘ وزیر آباد (نمائندگان خصوصی + نامہ نگار) اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر دوشیزہ کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ گاؤں دھنیسر پائیں کی (م) گھر میں اکیلی تھی کہ گاؤں کے قاسم عرف بلا نے گھر میں داخل ہو کر زبردستی (م) کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔  دوسرے واقعہ میں موضع چنڈالی کے نوجوان سمیع اللہ کو اغواء کرنے کے بعد شیر گڑھ ڈیرہ پر لیجاکر علی رضا، اْسامہ اور بہرام نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 ر ب کے رہائشی تنویر کی جواں سالہ کزن (گ) سامان خریداری کے لیے بازار گئی تھی کہ راستے میں کھڑے پانچ ملزمان اسے اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ مرید والا کے علاقہ میں ملزم ذاکر اپنے محلہ دار رجب علی کے کزن سعید احمد کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بچے نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا۔ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔ وزیر آباد میں اوباش کی 17سالہ لڑکے سے بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم فرار۔ علی پور چٹھہ کے مین بازار گلی ساجد حسین چیمہ والی کے رہائشی 17سالہ رانا احمد کے ساتھ بدفعلی ہوئی۔ رانا احمد نے الزام لگایا ہے کہ اوباش بلاول نے مجھے ورغلا کر اور لالچ دے کر اپنے گھر بلایا اور مجھے ڈرا دھمکا کر زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کر ڈالی اور دوران بدفعلی ویڈیو بھی بناتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن