تالے توڑ کر 26 لاکھ کے سگریٹ، نقدی چوری، ڈکیتی مزاحمت پر زمیندار کا ملازم قتل
لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ہربنس پورہ میں چوروں نے نصیر احمد کی سگریٹ کی ہول سیل ایجنسی کے تالے توڑ کر 26لاکھ 98ہزار روپے مالیت کی نقدی و سگریٹ چوری کرلئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقے میں عدیل اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات اور موبائل فون، سبزہ زار کے علاقے میں اسلحہ کے زور پر نیاز احمد کی موبائل فون شاپ سے 3لاکھ 14ہزار کی نقدی، موبائل فون اورکالنگ کارڈز، ستوکتلہ میں عبدالستار کی بیکری سے ایک لاکھ 36ہزار روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں سلطان سے 50ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں بدر سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں نعمان سے 31ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقے میں فرید سے 14ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے اسلام پورہ ، لوئرمال، شفیق آباد، فیکٹری ایریا اور لیاقت آباد کے علاقے سے5 کاریں، اچھرہ سے عبدالغفار کا ٹرک جبکہ مانگا منڈی، سندر،لاری اڈہ، مصری شاہ، باغبانپورہ ، برکی، ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی اور نواں کوٹ میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کی ابادی چک نمبر44 ( کالا شاہ کاکو) کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر زمیندار کا ملازم قتل ملزمان نے مقتول کی لاش نالہ ڈیک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے اللہ رکھا زرعی فارم پر مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے سو رہا تھا کے نامعلوم افراد زرعی فارم میں گھس آئے جنہوں نے واردات کرنے کی کوشش کی اس دوران اللہ رکھا مزاحمت کی تو نامعلوم افراد نے اسے تیز دھارالہ سے قتل کر کے اس کی لاش ڈیک کے کنارے پھینک دی۔