تونس،مردہ خانوں میں لاوارث تارکین وطن کی متعفن لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
تونس سٹی(این این آئی)تونس کے مختلف ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار ہیں اور گلی سڑی ان لاشوں سے تعفن پھیل رہا ہے۔ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر قابس کے ہسپتال میں تعفن زدہ لاشوں کی بدبو کی وجہ سے طبی عملے کے بے ہوش ہونے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔