• news

مختلف ممالک کے تنازعات سے نمٹتے ہوئے نئی سرد جنگ سے بچنا ضروری: چینی وزیراعظم

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں کے درمیان جاری تنازعات سے نمٹتے ہوئے نئی سرد جنگ سے بچنا انتہائی اہم ہے۔ چین‘ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ارکان کے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو اختلافات اور تنازعات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کسی ایک فریق کی حمایت‘ کسی بلاک سے محاذ آرائی اور نئی سرد جنگ سے بچنے کی ضرورت ہے۔ اس سمٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ دونوں ہی شریک نہیں ہوں گے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری سمٹ کے ایجنڈے میں سرفہرست تجارت کے لئے اہم تصور کی جانے والی راہداری جنوبی چین کے سمندر میں چین بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں اور اس اہم راہداری میں کئی رکن ممالک کے چین کے ساتھ تنازعات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن